زیر نظر کتاب (بولنا سیکھیے) میں فن خطابت کا تعارف
تاریخ ، خطابت کے فنی پہلوؤں کی تشریح ، دینی علمی عوامی وسیاسی خطاب اور اس کی تیاری کے لوازم وعناصر ، درس قرآن ، درس حدیث کا طریقہ واصول کسی موضوع پر خصوصی لیکچر یا علمی وفکری سیمینار میں تقریر کیسے کی جائے؟ کسی پروگرام یا جلسے کا طریقہ نظامت کسی مجمع یا محفل میں نثر یا شعر پڑھنے کا انداز ، جدید طرز مباحثے کے عناصر ، پارلیمانی خطاب کے اصول ، فن مناظرے کے جملہ علمی وفنی عناصر ، کامیاب ومؤثر خطیب کے اوصاف، خطابت کی مختلف اصناف کے نمونے ، تقریر، پیچر ،درس یا نظامت میں حسب موقع متنوع موضوعات و معانی پر مشتمل معنی خیز اشعار کا گل دستہ۔
الغرض : کتاب میں فن خطابت کی تقریبا قدیم و جدید اصناف پراردوزبان میں پہلی بار مفصل جامع فنی ، اصولی اور مدلل و تجر باتی بحث کی گئی ہے اور اس کے اسرار ورموز ، اصول وقواعد کو دلائل ، امثلہ اور ضروری استشہادات کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ اس لیے موضوع کی جامعیت اور تنوع کے پیش نظر اگر کتاب ’بولنا سیکھیے‘ کو فن خطابت کا موسوعہ یعنی انسائیکلو پیڈیا کہا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں!
تیس سے چالیس پرسنٹ آف ڈسکاؤنٹ پر کتب گھر پیٹھے حاصل کرنے کے لئے ہمارے گروپ کا حصہ بنیں ۔
https://t.me/BooksOnlineStore