جنابت کی حالت میں بھی روزہ رکھنا درست ہے، اگر کسی شخص کو سحری کے وقت غسل کرنے کی حاجت ہو تو بہتر تو یہ ہے کہ غسل کرکے سحری کرلے، لیکن اگر غسل کرنے کاموقع نہ ہو تو منہ ہاتھ دھو کر سحری کرلے، اور غسل بعد میں کرلے اگرچہ یہ غسل صبح صادق طلوع ہوجانے کے بعدہی کیوں نہ ہو۔(رد المحتار، ماہِ رمضان کے فضائل و احکام،مراقی الفلاح )
نوٹ: فجر کی نماز کا وقت ختم ہونے سے قبل ہی غسل کرلیں تاکہ رمضان المبارک کے باربرکت ماہ میں نماز قضا نہ ہوجائے بہتر ہے سحری کھا کر غسل کرلیں ۔
فقط واللہ اعلم
محمدمرغوب الرّحمٰن القاسمِی غُفرلہ
13 اپریل 2021 بروزمنگل