حافظ حدیث شیخ نُعیم بن حماد کی مشہور و جامع کتاب ’’الفتن‘‘ کا نہایت سلیس اور شستہ ترجمہ بنام ’’علاماتِ قیامت‘‘ منظر عام پر آچکا ہے، کتاب کے مترجم ادیب اریب، عربی و اردو پر یکساں عبور رکھنے والے، استاذ محترم حضرت مولانا عبدالرشید بستوی علیہ الرحمہ (سابق صدرالمدرسین جامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند) ہیں۔
جس میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سے قیامت تک پیدا ہونے والے فتنے، لڑائیاں اور دیگر اہم واقعات و حالات پر مشتمل احادیث و آثار کو نہایت جامعیت اور حسن ترتیب کے ساتھ جمع کر دیا گیا ہے۔
کتاب نہایت معیاری طباعت، عمدہ کاغذ اور مضبوط جلد کے ساتھ