-31%

Aolad Ki Tarbiyat Ke Sunhairi Usool

Original price was: ₹ 130.Current price is: ₹ 90.

اولاد کی تربیت کے سنہرے اصول
حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی

Aolad Ki Tarbiyat Ke Sunhairi Usool

کتاب : اولاد کی تربیت کے سنہری اصول
https://t.me/BooksOnlineStore
عرض ناشر

تربیت اولاد کا کام کوئی معمولی کام نہیں بلکہ یہ دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ تاریخ کا مطالعہ کریں تو یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ قوموں کے زوال دو وجوہات کی وجہ سے آتے ہیں۔ اول …… یہ کہ کوئی قوم دوسری پر بزور طاعت مسلط ہو جائے اور اسے تباہ و برباد کر دے۔ دوم …… یہ کہ کسی قوم کے بچوں کو علمی اور فکری ورثہ سے محروم کر دیا جائے ۔ اور یہ تبھی ہوسکتا ہے جب نئی نسل کی منفی انداز میں ذہن سازی کی جائے یا ان کی تعلیم و تربیت سے لا پرواہی کی جائے ۔ اگر چہ کہ اس قسم کے انحطاط میں سالوں کا عرصہ لگ سکتا ہے لیکن یہ ایسا تنزل ہوتا ہے کہ جس کا شکار قوم دیمک زدہ لکڑی کی طرح کھوکھلی ہو جاتی ہے ۔ اسلام جو سلامتی والا دین ہے اس نے اپنے پیروکاروں کو ہمیشہ ایسی تعلیمات دیں کہ جن پر عمل کرنے سے ان کی دنیا بھی سنورتی ہے اور آخرت بھی بنتی ہے۔ اسلام میں اولاد کی تعلیم و تربیت پر بہت زور دیا گیا۔ جو ماں باپ اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرتے ہیں اور انہیں خیر وشر کی تمیز کرواتے ہیں اور صحیح لائن پر لگاتے ہیں ، ان کے بچے دنیا میں بھی والدین کے فرمانبردار اور ان کی راحت کا ذریعہ بنتے اور آخرت میں بھی والدین کے لئے ترقی و درجات کا سبب بنتے ہیں ۔ گویا نیک اولاد والدین کے لئے صدقہ جاریہ ہے جس کا ثواب بعض صورتوں میں قیامت تک والدین کو ملتا رہتا ہے۔ اس کے برکس جو ماں باپ بچوں کی تربیت سے لا پرواہی برتتے ہیں ان کا دنیاوی نقصان تو ہوتا ہی ہے کہ بچے نافرمان بنتے ہیں اور والدین کی ناک میں دم کرتے ہیں، آخرت کا نقصان بھی ہوتا ہے کہ وہ جو کوئی گناہ کرتے ہیں والدین اس میں برابر کے گناہگار ہوتے ہیں ۔ گویا انہوں نے اپنے لئے گناہوں کا اکاؤنٹ کھول رکھا ہے۔
اس لئے ہر ماں اور باپ کو یہ چاہئے کہ وہ بحیثیت مسلمان اولاد کے معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر یں اور قرآن وسنت کے مطابق ان کی تربیت صحیح خطوط پر کرنے کی کوشش کریں ….. تا ہم ذمہ داریوں کا احساس ہو جانے کے بعد بھی ذمہ داریوں سے عہدہ برآ ہونے کے لئے ایک گائیڈ لائن کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمارے حضرت محبوب العلماء والصلح حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم نے ان خطبات میں والدین کو یہی گائیڈ لائن دینے کی کوشش فرمائی ہے ۔ یہ بیانات افریقہ اور بعض دیگر مقامات پر ہوئے ۔ ان بیانات میں اگر چہ کہ حضرت مدظلہ کا اولین مخاطب تو ماں ہی ہے کیونکہ یہ زیادہ تر خواتین میں ہوئے لیکن یہ ماں اور باپ دونوں کو تربیت اولاد کے سلسلے میں بہترین رہنمائی فراہم کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ یہ کتاب والدین کے لئے بہت ہی مفید ثابت ہوگی ۔اللہ تعالی ہمارے ادارے کی اس کوشش کو قبول فرمائے اور اسے حضرت دامت برکاتہم اور معاون احباب کے لئے صدقہ جاریہ بنائے ……. آمین ثم آمین

ڈاکٹر شاہد محمود نقشبندی غفرلہ خادم مكتبة الفقیر فیصل آباد